16 دسمبر 2011 - 20:30

یمن کی الحق پارٹی نے اس ملک کے ڈکٹیٹر کی جانب سے تیل پیدا کرنے والے علاقے سعودی عرب کو بیچنے کا الزام لگایا ہے۔

ابنا: التغییر ویب سائٹ نے الحق پارٹی کے سربراہ طہ المتوکل کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یمن کا ڈکٹیٹر عبداللہ صالح اب تک تقریبا پچاسی ہزار مربع کلومیٹر سرحدی اور تیل پیدا کرنے والی زمینیں سعودی عرب کو بیچ چکا ہے۔طہ متوکل نے کہا کہ عبداللہ صالح کے مخالفین نے اس کی بعض بدعنوانیوں کا مسئلہ اٹھایا ہے لیکن اس ملک کی ہزاروں مربع کلومیٹر تیل پیداکرنے والی زمینیں سعودی عرب کو بیچ دینے کے معاملے سے غفلت برتی ہے۔الحق پارٹی کےسربراہ نےامریکہ اور صہیونی ریاست پر اس ملک میں نسلی اورمذہبی تفرقہ پھیلانے کا بھی الزام لگایا ہے۔...........

/169